آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مسترد
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرایا۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ڈرون ’یو ایس ایس بوکسر‘ کے 900 میٹر قریب آیا۔ اسے کئی بار خبردار کیا گیا کہ وہ ’’دور رہے‘‘۔ لیکن، اس نے انتباہ کو نظر انداز کیا۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کےعلاقے کوہ مبارک میں مارگرایا گیا تھا جس کی امریکی حکام نے بھی تصدیق کی تھی۔