مغربی افغانستان میں فضائی حملہ / 10 عام شہری جاں بحق


مغربی افغانستان کے صوبہ ''بادغیس'' میں فضائی حملوں میں کم ازکم 10عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بادغیس کے مختلف علاقوں میں الگ الگ فضائی حملوں میں کم ازکم 10 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بادغیس صوبائی کونسل کے رکن«ضیاءالدین آکازی» کا کہنا ہے کہ «بالامرغاب» نامی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں دو عام شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ بادغیس کے سیاسی رہنما «عبدالعزیز بیگ» کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف مسلح افراد نے ''بالامرغاب'' میں ایک فوجی کیمپ کا محاصرہ کیا ہے اور چاروں طرف سے کیمپ پرگولہ باری کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے اب تک 3 بچے، 2 خواتین سمیت 5 عام شہری مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے نصف حصے پر طالبان کا قبضہ ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ بچے اور خواتین سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔