مشہد مقدس میں ''پاک سرزمین'' رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں14اگست کی مناسبت سے ''پاک سرزمین'' ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے 72ویں جشن آزادی کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضاعلیہ السلام کے جوار میں ایک عظیم الشان رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مشہد مقدس میں تسنیم نیوز ایجنسی اور ایرانی این جی اوز کے تعاون سےایرانی اور پاکستانی شہریوں کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لئے پہلا ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس عظیم الشان میلے کے انعقاد کے لئے حرم مطہررضوی، تسنیم خبررساں ادارہ، ایرانی این جی او '' پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ، تہران یونیورسٹی اور دیگرسماجی شخصیات نے تعاون کیا ہے۔
ثقافتی میلے کے مدیرمحمد رضا کمیلی کا کہناہے کہ ثقافتی میلہ10 سے 14 اگست تک جاری رہے گا جس میں ایرانی اور پاکستانی شہریوں کی نایاب مہارتوں کی نمائش کے علاوہ پاکستانی ثقافت، رنگ برنگے لباس، لذیز پکوان اور دیگر اشیاء کے اسٹال لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا اس میلے میں پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو فلم’’جناح‘‘ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔