سعودی عرب یمنی شہری سمیت2 افراد کے سر قلم
سعودی عرب کی عدالت نے ایک یمنی شہری سمیت دو افراد کے سرقلم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے عرب ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک سعودی اور ایک یمنی شہری کا سر تن سے جُدا کردیا گیا۔
فہد الکتھیرے (سعودی) اور محمد العقیل (یمنی) پر بچوں کو اغوا کرنےکا الزام تھا۔
سعودی عدالت کے مطابق حکام نے ملزمان کو گرفتار کرکے کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت سنائی گئی۔
واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سزائے موت سعودی عرب میں دی جاتی ہے، سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام اپنے مخالفین کے خلاف بنیاد الزامات لگا کر بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی نام نہاد حکومت نے 37 شہریوں کے سرقلم کردیے تھے جن میں اکثر شیعہ اکثریتی علاقوں کے رہنے والے تھے۔
ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں سالانہ سینکڑوں شہریوں کو سزائے موت دی جاتی ہے۔