سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کی پاکستان آمد


سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کی پاکستان آمد

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی عبداللہ الشبانہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی عبداللہ الشبانہ ایک اعلی سطح کے وفد سمیت دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور پاکستانی حکام نے نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا۔
سعودی سفیر نے اپنی رہائش گاہ پر مہمان وزیر اطلاعات کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔
اس موقع پر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدر، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم بھی موجود تھے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر اطلاعات ترکی عبداللہ الشبانہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات سے خطے میں امن کو استحکام ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور سلامتی کا ماحول مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کا معاملہ پرامن بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ سعودی وزیر آج پاکستان میں اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری