پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہو گیا


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہو گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 8 روپے 90 پیسے تک کے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گذشتہ رات 12 بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 8 روپے 90 پیسے تک کے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی سفارشات پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافے کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 132.47 روپے فی لیٹرجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103.84 روپے ہوگئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 90.52 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا کی مندرجہ بالا سفارشات پر وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری