سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے، ایران


سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب تیار ہو تو ایران بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے امریکا کے بعد سعودی عرب سے بھی مذاکرات کو ممکن قرار دے دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب چاہے تو ہم بھی چیت کے لیے تیار ہیں.
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان میں کہ کہ “ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا ہوا ہے … ایران نے نہ اسے بند کیا اور نہ کرے گا”۔
اگر مملکت سعودی عرب بھی آمادہ ہو تو ایران بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایران کی جانب سے بالکل یہی پیشکش امریکا کے لئے بھی منظرعام پر آئی تھی۔ تاہم ایران نے واضح کیا تھا کہ مذاکرات کی بات کو ہماری کمزوری یا شکست نہ سمجھا جائے۔
اسی حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کا دروازہ نہ کبھی بند کیا ہے اور نہ ہی کبھی بند کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری