لبیک اللھم لیبک؛ لاکھوں فرزندان توحید منیٰ روانہ ہوگئے، جانوروں کی قربانی


لبیک اللھم لیبک؛ لاکھوں فرزندان توحید منیٰ روانہ ہوگئے، جانوروں کی قربانی

لاکھوں عازمین حج منیٰ روانہ ہوگئے جہاں اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا عظیم فریضہ سرانجام دیا گیا۔

خبرساں ادارے تسنیم کے مطابق لاکھوں فرزندان توحید منیٰ کی طرف روانہ ہوں گئے اور منی پہنچ کر رمی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لاکھوں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے۔
واضح رہے کہ حجاج کرام پیر اور منگل کو بھی رمی کریں گے، منیٰ میں آباد خیموں کے شہر کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔
دوسری جانب جمرات پل کی انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کو سامان سمیت پل تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حج کے منصوبے کے مطابق حجاج مزدلفہ سے منیٰ آکر پہلے اپنے خیموں میں جائیں گے جہاں وہ اپنا سامان رکھیں گے پھر پروگرام کے مطابق اپنے طے شدہ وقت پر رمی کے لئے نکلیں گے۔
پہلی مرتبہ منیٰ میں حجاج کے قیام کے لیے سعودی حکومت نے جدید سہولتوں سے آراستہ مستقل خیمہ بستی قائم کردی ہے ،یہ خیمہ بستی منیٰ سے مزدلفہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ ان خیموں میں حجاج کی سہولت کے لیے ائیر کنڈیشنرز بھی لگائے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں سے خیمہ بستی تک عازمین حج کو بسوں اور ٹرین کے ذریعے پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے البتہ منیٰ کے نزدیک علاقے میں مقیم عازمین پیدل بھی اپنے خیموں تک جاسکتے ہیں۔ منیٰ کو مختلف مکاتب میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان مکاتب کے ذمے دار معلمین نے عازمین حج کو روانگی سے قبل منیٰ میں قیام کے لیے رہ نما ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سعودی وزارت حج کی جانب سے منیٰ میں مختلف مقامات پر اردو، انگلش، عربی اور دیگر زبانوں میں بورڈز نصب ہیں جن پر حجاج کے لئے ہدایات درج کی گئی ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے بھی مشاعر مقدسہ (منی ،مزدلفہ اور عرفات ) میں تمام ہسپتالوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرکے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدات کی ہے۔
اسی طرح ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مرکزی ہسپتالوں کے علاوہ صحت مراکز اور موبائل امدادی ٹیمیں دن بھر کام کرتی رہیں جبکہ منیٰ اور عرفات میں ہسپتالوں بھی الرٹ ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری