بھارت میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


بھارت میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت کے مغربی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ کیمیکل فیکٹری بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر دھولے کے نواح میں واقع تھی۔

مذکورہ دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہونے کے ساتھ 60 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر فیکٹری کے ملازمین ہیں۔ دھماکے کے وقت فیکٹری میں ایک سو ملازمین کام میں مصروف تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کے قریبی علاقوں میں بھی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ ریسیکو آپریشن کے ساتھ ساتھ پولیس نے تفتیشی عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام، پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ سمیت دیگر بڑی تعداد فیکٹری کے قریب آپریشن میں مصروف ہو گئے اور افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

تاہم ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےمیں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مہاراشٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت حالات کنٹرول میں ہیں۔ ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مرنے والوں کے اہلخانہ کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری