ملک سے فرقہ واریت، دہشت گردی، چور بازاری اور لوٹ مار کا خاتمہ کیا جائے، عون نقوی


ملک سے فرقہ واریت، دہشت گردی، چور بازاری اور لوٹ مار کا خاتمہ کیا جائے، عون نقوی

ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے فرقہ واریت، دہشت گردی، چور بازاری اور لوٹ مار کا خاتمہ کیا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے رضویہ سوسائٹی میں سال نو کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت ،سیکورٹی فورسز اور عوام کو نئے سال کی آمد پر عالمی چیلنجوں ،بھارتی عزائم اور کرپشن سے مقابلے کا عہد کیا جائے جبکہ گناہوں سے معافی ،ملک کی ترقی و خوشحالی ،استحکام و دفاع اورکرپٹ عناصر سے نجات کیلئے بھی دعائیں کرنا ہونگی.

 انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران اسلامی روایات کو فروغ دیں اور عوام اخوت ،محبت ،رواداری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،ملک سے فرقہ واریت ،دہشت گردی،چور بازاری اور لوٹ مار کے خلاف بھی کردار ادا کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی،بیروزگاری اپنے عروج پر ہے جس کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کرنا ہونگے،اس موقع پر مولانا غلام علی عارفی ،حکیم محمد احمد زیدی ،نازش رضا رضوی،مولانا خلیل احمد کمیلی،لخت حسنین زیدی نے بھی خطاب کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری