سلیمانی کی شہادت اسرائیل کے اختتام کا آغاز ہوگا: صدر آئی ایس او


سلیمانی کی شہادت اسرائیل کے اختتام کا آغاز ہوگا: صدر آئی ایس او

 مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کی کال پہ آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

 مدافع حرم سیدہ زینب (س)  جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت انشاللہ اسرائیل کی نابودی کا اغاز ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے چھپ کر وار کیا جس کا نتیجہ ان باپ اور بیٹے کو بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات  اظہار آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس نے ہنگامی اجلاس میں کیا۔
 ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ہی در حقیقت دہشتگرد ہیں اور داعش جیسی سفاک دہشتگرد تنظیم کے والی و وارث ہیں۔
جنرل سلیمانی اور حشد الشعبی کے سربرا کا قتل ملت اسلامیہ کے لیے گہرے رنج و علم کا سبب بنا ہے۔مگر شاید یہ باپ بیٹا نہیں جانتے کہ ملت اسلامیہ کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے اور ان کے دل شہادت کے شوق سے لبریز ہیں ۔
شہادتوں سے یہ ملت اسلامیہ کبھی پیچھے نہیں ہٹی ہے اور نہ ہٹے گی۔ ملت اسلامیہ نے اپنے رول ماڈل امام حسین علیہ السلام سے شہادت کا درس لیا ہے جہاں دین اسلام کے لیے اپنی جان مال قربان کرنا بتایا گیا ۔انشاء اللہ جلد ہم سب مقبوضہ بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے ۔
آخری معرکہ کا آغاز خود ٹرمپ جیسے بے وقوف نے نادانی میں کردیا ہے، جس معرکہ کے لیے پوری مات مسلمہ کئی سالوں سے تیار ہے۔ ملت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ملت ایران و عراق کے ساتھ ہے اور ولی امر المسلمین امام سید علی خامنہ ائی کے اشارہ کی منتظر ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری