ایران نے امریکی غرورخاک میں ملادیا ہے، جنرل باقری


ایران نے امریکی غرورخاک میں ملادیا ہے، جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کہا ہے کہ سپاہ نے امریکی غرورخاک میں ملادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کہا ہے کہ امریکہ کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

میجر جنرل محمد باقری نے امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب کیا جانے والا قابل فخر حملہ ہماری مسلح افواج کی طاقت کا ٹریلر تھا اور یہ ابتدائی حملہ عالم اسلام کے عظیم جرنیل جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لینے کی غرض سے انجام دیا گیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آج کے بعد امریکا کی ہر قسم کی جارحیت کا ٹھوس، منہ توڑ اور کہیں زیادہ شدید جواب دیا جائے گا۔

میجر جنرل باقری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کی شرپسند حکومت کے کرتا دھرتا، دنیا کے وسیع و عریض علاقے میں ایران کی عظیم طاقت کا ادارک کرتے ہوئے، ہوش کے ناخن لیں اور جتنا جلد ممکن ہو، اپنی دہشت گرد فوج کو علاقے سے باہر نکال لیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری