عراق؛ صوبہ صلاح الدین میں 39 تکفیری دہشت گرد ہلاک


عراق؛ صوبہ صلاح الدین میں 39 تکفیری دہشت گرد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسزنے صوبہ صلاح الدین میں39تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے صوبہ صلاح الدین میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے سرغنہ سمیت39 خطرناک شرپسندوں کو ہلاک اورمتعدد دیگر کوشدید زخمی کردیاہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تکفیری دہشت گرد ''الخانوکہ'' نامی پہاڑی علاقوں میں چھپے ہوئے تھے۔

خفیہ اطلاع پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا اور دس گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں کم ازکم 39 دہشت گرد ہلاک اورمتعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

عراقی فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ بھی تحویل میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اور اسرائیل کی خفیہ حمایت حاصل ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری