جرائم میں نمایاں کمی، کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں99ویں نمبر پر آگیا


جرائم میں نمایاں کمی، کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں99ویں نمبر پر آگیا

کراچی: شہر قائد میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 93ویں سے 99ویں نمبر پر آگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی کے باعث کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 93ویں سے 99ویں نمبر پر آگیا۔ آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں بہتری پر تمام افسران، جوانوں کو شاباش دی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جنوری کے آغاز تا اختتام تک کراچی88 ویں نمبر پر رہا، فروری کے آغاز تا وسط میں کراچی93 ویں نمبر پر تھا۔

سید کلیم امام کا کہنا تھا شہدائے پولیس کی ناقابل فراموش قربانیوں کو میرا سلام اور غازیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فرائض کی راہ میں شہید ہونے والے ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کو بھی میرا سلام، پولیس کی قربانیوں سے ہی آج کا کراچی پرامن ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 7 فروری کو آئی جی سندھ سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت کراچی میں امن وامان میں بہتری آئی، سندھ میں مختلف نوعیت کے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

آئی جی سندھ پولیس کلیم امام نے کہا کہ نمبیو کرائم انڈیکس کے مطابق 2014 میں کراچی جرائم پر چھٹے نمبر پر تھا۔

 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں