عرب امارات کے ولیعہد کورونا وائرس میں مبتلا


عرب امارات کے ولیعہد کورونا وائرس میں مبتلا

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث تمام اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیت علی الطویل نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد آل نھیان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انھیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

سومریه نیوز نے خبر دی ہے کہ حکام نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

علی الطویل کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان حکام کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری