پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، شہریوں سے تعاون کی اپیل
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، لاک ڈاؤن کرفیو کا دوسرا نام ہے، اقدامات میں سختی لارہے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، پاکستان اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جیسے بیماری کا پھیلاؤ بڑھتا ہے حکومت اس حساب سے اقدامات کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہمیں اپنے میڈیکل اسٹاف کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے۔
گلگت بلتستان میں ڈاکٹر کی شہادت پر بہت افسوس ہے، سمجھ نہیں آرہا ڈاکٹر اسامہ جوان تھے وائرس سے اتنی جلدی کیسے انتقال کرگئے۔