کورونا وائرس امتحان، اللہ سے رجوع ضروری ہے، مولانا عون نقوی


کورونا وائرس امتحان، اللہ سے رجوع ضروری ہے، مولانا عون نقوی

ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے عالم اسلام کو انوار شعبان کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور نجات کے لئے قرآنی آیات اور تعلیمات محمد ؐ و آل محمدؐ سے تمسک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شعبان میں خاندان اہلبیتؑ کے عظیم اور مقدس حضرات تشریف لائے جن کااتباع نجات کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس الہٰی امتحان ہے جس میں دانشمندی اور فراست کے ساتھ اللہ سے رجوع کرنا ضروری ہے

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کریں کیونکہ تمام مفتیان اور مجتہدین کرام کے فتوؤں میں اجتماعات سے پرہیز اور احتیاط کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کے ساتھ شعبان دعاؤں کی قبولیت اور نجات کا مہینہ ہے لہٰذا تمام افراد توبہ و استغفار اور مناجات کے ذریعے قادر مطلق سے توبہ طلب کریں

انہوں نے پولیس اور دیگر ادارو ں، مرکزی و صوبائی حکومتوں،طبی عملے کے کردار کو بھی سرہایا اور ان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی

علامہ  نے ولادت حضرت سیدہ زینبؑ ،حضرت امام حسینؑ، حضرت عباسؑ ،حضرت امام سجادؑ،شہزادہ علی اکبرو حضرت قاسم کی آمد پر بھی مبارکباد دی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری