کورونا وائرس کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، عالمی ادارہ صحت


کورونا وائرس کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپلا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بر وقت اور مناسب اقدامات کیے ہیں۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر پالیتھا کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان نے فوری اور بروقت اقدامات کیے اور وبا سے نمٹنے کے لیے قومی رسپانس پروگرام ترتیب دیا جو کہ دنیا کا بہترین پروگرام ہے۔
پاکستان کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت سات لیباٹریاں کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان لیبارٹریوں میں اس وقت 15000 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ڈاکٹر پالیتھا گونارتھنا کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت 2000 آئسولیشن بستر بالکل تیار رکھے گئے ہیں جو کہ موجودہ صورت حال میں کافی بڑی تعداد ہے۔ 
انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستانی اقدامات اور سکریننگ کے نظام کا جائزہ بھی لیا اور پاکستان میں ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ کے نظام کی تعریف کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری