پشاور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں مقیم 152 زائرین صحت مند قرار


پشاور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں مقیم 152 زائرین صحت مند قرار

پشاور میں ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ دوران پور پشاور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں مقیم 152 زائرین  کو کورونا ٹیسٹ کے نیگیٹو آنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر صحت سیلم خان جھگڑا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ،  ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، اسسٹنٹ کمشنر احتشام الحق، شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر مجاہد علی اکبر اور قرنطینہ انچارج تاشفین حیدر سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ 
صوبائی وزیر سلیم خان جھگڑا ور ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے صوبائی حکومت کی جانب سے زائرین کی خدمت میں تحائف پیش کئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے قرنطینہ سے رخصت کیا۔  


اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح پشاور قرنطینہ سینٹر میں بھی زائرین کیلئے خدمات اور اُنکے مسائل کے حل کیلئےمسلسل نگرانی کے فرائض انجام دئیے گئے اور دن رات کوششیں کر کے نہ صرف زاہرین کے مسائل کے حل کے لئے کام کیا گیا  بلکہ 14 روز کے قیام کے بعد الحمد اللہ آج تمام زائرین اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہورہے ہیں۔ 


انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پشاور قرنطینہ کی طرح دیگر علاقوں کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ بھی ٹیسٹوں کے نتائج  جلد فراہم کر کے وہاں کے زائرین کو بھی جلد گھروں کو روانہ کر دینگے۔ 


اس موقع پر زائرین نے زاہد علی آخونزادہ اور اُن کے تمام رفقاء کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی ملتِ جعفریہ کے لئے قومی و ملی سرپرستی پر ان کی طول عمر اور صحت وسلامتی کے لئے دُعائیں کی گئیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری