ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال


ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سیمت دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے حملے بدستورجاری ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کا کہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1ہزار 512 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
ڈاکٹرکیانوش کا کہناہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد76ہزار389 ہوگئی ہے۔
وازارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید 94افراد انتقال کرگئے اور انتقال کرنے جانے والے افراد کی مجموعی تعداد4ہزار777 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3ہزار643 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ جہانپورکا کہنا تھا کہ اب تک 49ہزار933 افراد مکمل طورپر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد  113 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6246 تک پہنچ گئی۔
سب سے زیادہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
آج بروز بدھ اب تک پاکستان میں کورونا کے مزید 262کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
آج اب تک سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 71،  بلوچستان 29، اسلام آباد 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری