ایران میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان جہانپور کیانوش کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید ١ہزار ١سو ٩٤ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے
تسنیم خبر رسان ادارے کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید 1194 افراد کرونا وائرس کے شکارہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 85 ہزار 996 ہے۔
۔جہانپورکا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں زیر علاج 94 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 5391 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3311 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
جہانپور کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے اب تک 63 ہزار113 افراد صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں