ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورت حال، مزید 47 افراد جاں بحق
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان جہانپور کیانوش کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید 9سو 76 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے
تسنیم خبر رسان ادارے کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید 976 افراد کرونا وائرس کے شکارہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 97 ہزار 424 ہے۔
جہانپورکا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں زیر علاج 47 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد6 ہزار203ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2690 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
جہانپور کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے اب تک 78 ہزار422 افراد صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔