پاکستان کا تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ


پاکستان کا تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان اپنی تیل کی سالانہ ضرورت کے 15سے 20فیصد کے برابر ہیجنگ کے ذریعے سودے کرنا چاہتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ندیم بابر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہیجنگ کے ذریعے تیل کے سودے کرنے کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو پاکستان کی سالانہ ضرورت کے پندرہ سے 20 فیصد کی تک تیل کی ہیجنگ کرنے کی تجویز بھیجی ہے، تیل ہیجنگ کی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری