پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے


پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1260 ہو گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 61,227 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 1260 ہوگئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 39 ہزار 736 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اب تک 20 ہزار 231 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 24,206 ہو گئی، پنجاب میں 22,037 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 8,483، بلوچستان میں 3,616، اسلام آباد میں 2,015 ہوگئی، گلگت بلتستان میں 651 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 219 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 687 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 8086 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جبکہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 238 ہے۔
 کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,090 ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری