عمان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ


عمان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

عمانی حکام  نے دارالحکومت مسقط اور مضافات سے جمعہ 29 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عمان کی جانب سے جمعہ 29 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، عمانی حکام نے یہ فیصلہ 10 اپریل سے مقرر کرفیو میں تخفیف پالیسی کے تحت کیا۔
عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے بدھ کو وزیر داخلہ حمودد بن فیصل البوسعیدی کی صدارت میں اجلاس کرکے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا تھا۔
اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے، جس میں وبا کی تازہ صورتحال، اس سے بچنے کے لیے مقرر اقدامات، وائرس پھیلنے سے روکنے کے طور طریقوں اور وبا سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔.
سلطنت عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ 31 مئی سے کم از کم 50 فیصد سرکاری ملازمین کی دفاتر واپسی کو یقینی بنائیں۔
سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے ملک میں کرونا وائرس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کےتناظر میں تاکید کی کہ عام افراد اور پورا معاشرہ وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں، مہلک وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے روکنے کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کریں۔
اعلیٰ کمیٹی نے سرکاری اور نجی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ملازمین کو مہلک وائرس سے بچانے والی حکمت عملی ترتیب دیں اور ایسے قواعد و ضوابط بنائیں جن کی بدولت ملازمین وائرس لگنے سے محفوظ رہیں۔
علاوہ ازیں عمان میں بدھ کو کورونا وائرس کے 255 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8373 ہوگئی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری