پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد


پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کردیے، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  کرونا وائرس کے انسداد کے لیے پنجاب حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا، گھر میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، عوامی مقامات پر تھوکنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح کسی دکان میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر مالک دکان کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، گاڑیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالک کو جرمانہ ہوگا۔

بس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار جرمانہ ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کار مالک کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، رکشے اور موٹر سائیکل سوار کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا نوٹی فکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 14 سو 83 ہوچکی ہے۔

اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 69 ہزار 496 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں اضافہ جاری ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری