کرونا بحران| پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت اھم اجلاس +تصاویر


کرونا بحران| پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت اھم اجلاس +تصاویر

وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت اھم اجلاس ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارہ:

وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت اھم میٹنگ ھوئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ جناب اعجاز شاہ صاحب، وفاقی وزیر صحت جناب ڈاکٹر ظفر مرزا،سیکریٹری مذھبی امور جناب سردار اعجاز خان جعفر،تمام مسالک کے جیّد علمائ کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی  ،شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اس اھم اجلاس میں شرکت کی-          

عید الاضحیٰ کے موقعہ پر اجتماعات،قربانی کے امور زیر بحث آئے مشاورت ھوئی اور اھم فیصلے کئے گئے ۔طے ھوا کہ صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلان کیا جائیگا۔        

علامہ عارف حسین واحدی نے اپنی گفتگو میں ان مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور آخر میں کہا کہ دو اھم امور ھیں جن پرگفتگو ضروری ھے  اوّل یہ کہ محرم کی عزاداری کے حوالے سے ابھی تک کوئی میٹنگ اور مشاورت نہیں ھوئی مگر ملک کے بعض علاقوں خصوصاً پنجاب میں بانیان مجالس سے پروفارمااور شورٹی بانڈ پر کرائے جا رھے ھیں جو ھمارے لئے قابل قبول نہیں وزیر داخلہ اس کا نوٹس لی-  

دوسرا یہ کہ محسوس ھو رھا ھے کہ فرقہ واریت ایک سازش کے تحت پھر سے پھیلانے کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری