کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1 کروڑ افراد متاثر، بھارت ایشیا میں وبا کا گڑھ قرار


کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1 کروڑ افراد متاثر، بھارت ایشیا میں وبا کا گڑھ قرار

عالمی وبا کوویڈ 19 کے موذی مرض نے 1 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے جبکہ بھارت کو ایشیا میں کورونا وائرس کا گڑھ قرار دے دیا گیا ہے. 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کورونا وائرس کی سنگین تباہ کاریوں کا سلسلہ تھمنےکا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق انسانیت کا یہ مشترکہ پراسرار دشمن اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو متاثر کر چکا ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں. امریکا کو وائرس نے کچھ زیادہ ہی اپنے عتاب کا نشانہ بنایا ہے جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد پچیس لاکھ سے زائد جبکہ اموات بھی سوا لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں۔ کووڈ۔19 کے باعث بیس ہزار سے زائد اموات والے ممالک میں برازیل، برطانیہ، اٹلی، فرانس، اسپین اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔
کووڈ۔19 کے باعث مصدقہ مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست پانچ شدید متاثرہ ممالک میں امریکہ، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ شامل ہیں۔ عالمی سطح پر مصدقہ مریضوں کی پچیس فیصد تعداد کا تعلق شمالی امریکہ، لاطینی امریکہ اور یورپ سے ہے. ایشیا میں یہ تعداد گیارہ فیصد جبکہ مشرق وسطیٰ میں مجموعی تعداد کا نو فیصد ہے۔
موجودہ صورتحال میں بھارت اور برازیل دو ایسے ملک ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ وبا کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں یومیہ مریضوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وسائل بھی انتہائی محدود ہیں۔ اسی باعث ایشیا میں بھارت کو کورونا وائرس کا ایک گڑھ قرار دیا جا رہا ہے.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری