توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری، نوازشریف اشتہاری
احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عدم پیشی پر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری اور نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی ہے.
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کی عدم پیشی پر سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نوازشریف کے لندن میں موجود صاحبزادے پہلے ہی اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں.
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی. نیب نے نوازشریف کو سمن برطانیہ بھجوانے کی رپورٹ عدالت پیش کردی. نیب نے کہا کہ نوازشریف برطانیہ میں موجود ہیں. دفترخارجہ کے ذریعے وارنٹس بھیجے۔
عدالتی احکامات کے باوجود آصف زرداری اور نواز شریف غیرحاضر رہے. نیب نے آصف زرداری کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی. آصف زرداری کے وکیل نے ان کی ضیا الدین ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی تاہم عدالت نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ کوئی ایسی تسلی بخش نہیں کہ ان کو استثنیٰ دیا جائے. یہ کریمنل کیس ہے،آصف زرداری کو پیش ہونا پڑے گا۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت نے گیلانی صاحب کو بھی استثنیٰ دیا ہوا ہے. جج احتساب عدالت نے کہا کہ وہ دیگر کے پیش نہ ہونے تک کا دیاہے. فاروق ایچ نائیک نے عذر پیش کیا کہ کورونا کے دن ہیں اور آصف زرداری کی عمر زیادہ ہے. اس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ آصف زرداری کو کورونا تو نہیں ہے؟ میں بھی تو عدالت میں موجود ہوں۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کے آنے سے لوگ اکٹھے ہوں گے پھر رش بنے گا. میں آصف زرداری کی طرف سے عدالت میں موجودہوں۔ جج اصغر علی نے کہا کہ نوازشریف کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہار جاری کررہے ہیں. آصف زرداری کے وارنٹ بھی جاری کردیتے ہیں. فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کی طرف سے میں عدالت پیش ہو رہا ہوں. جج اصغر علی نے کہا کہ لمبی تاریخ دے دیتا ہوں پھر آصف زرداری پیش ہوجائیں، آپ نے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ تسلی بخش نہیں۔
جج احتساب عدالت نے نوازشریف کے اشتہار جاری کر دیئے. عدالت نے کہا کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا. جج محمد اصغر نے کہا کہ نوازشریف دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے. عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے. عدالت نے کہا کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش