تہران؛ سینا اطہرکلینک میں خوفناک آتشزدگی، 19 افراد جاں بحق+ تصاویر


تہران؛ سینا اطہرکلینک میں خوفناک آتشزدگی، 19 افراد جاں بحق+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سینا اطہر کلینک میں خوفناک آتشزدگی سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں لگنے والی آگ اور آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔
تہران کے فائربریگیڈ شعبے کے ترجمان جلال مالکی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تہران میں سینا اطہر کلینک میں شدید آگ لگنے اور آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔
 زخمیوں میں سے 7 کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ دیگر 7 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
آتشزدگی کے بعد گیس کے سلینڈر پھٹنے سے متعدد دھماکے ہوئے جبکہ 20 افراد کو عمارت سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔
دھماکے اور لگنے والی آگ سے اس 5 منزلہ عمارت کے کچھ حصے تباہ ہوئے۔
ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آگ کیسے لگی  تاہم آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری