شام؛ حمیم ائربیس پرڈرون حملہ ناکام، دو طیارے تباہ
شامی ذرائع کا کہناہے کہ دہشت گردوں نے دو ڈرون طیاروں نے حمیم ائربیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم روسی فوج نے ناکام بنا دیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں کے ڈرون طیاروں کو روسی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
روسی فضائی دفاعی نظام نے حمیمیم ائربیس پرحملہ کرنے کی کوشش کرنے والے نامعلوم ڈرون طیاروں کو فضامیں ہی تباہ کردیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ ڈرون طیاروں کے حملوں کی کوشش میں کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
دہشت گردوں کے ڈرون طیاروں کو ائربیس سے 5کلو میٹردور تباہ کردیا گیاہے، جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں طرطوس میں واقع بحری فوجی مرکز اور لاذقیہ میں حمیمیم فوجی مرکز روس کے اختیار میں ہے اور شام کی درخواست پر روس، دہشت گردوں کے خلاف جد وجہد میں 2015 سے تعاون کر رہا ہے۔