روسی سائنسدانوں کا کرونا کے خلاف ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ


روسی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کے خلاف نئی ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین اگست تک مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

ماسکو میں قائم سیکینوف اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی ویکسین 38 کے لگ بھگ انسانی رضاکار کورونا مریضوں پر جون میں آزمائی گئی تھی، جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگست کے وسظ تک مریضوں میں دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تقسیم کی جائے گی کیونکہ اس کا انسانی رضاکاروں پر کلینکل ٹرائل مکمل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب روس کی فوج نے اسی ویکسین کے متوازی ویکسین کا دو ماہ تک کلینکل ٹرائل شروع کیا ہے، جسے سے ریاستی ادارے قومی تحقیقاتی ادارہ برائے وبائی نے تیار کیا ہے۔