سی پیک کے ثمرات؛ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد اضافہ ہوا، زو رونگ


سی پیک کے ثمرات؛ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد اضافہ ہوا، زو رونگ

چینی پروفیسر زو رونگ کا کہناہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کےلئے عالمی کمپنیوں کی مالی حالت مستحکم ہونا ضروری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  چین کے معروف دانشور پروفیسر Zhou Rong نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد کا مجموعی اضافہ بنیادی طورپر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھنے سے ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائنہ اکانومک نیٹ میں شائع ایک مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان میں نئی غیرملکی سرمایہ کاری کو رغبت دلانے کےلئے عالمی کمپنیوں کی مالی حالت دوبارہ مستحکم ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت نے پورے نظام کے قیام کےلئے 2022 کی حتمی مدت مقرر کررکھی ہے جس پر عملدرآمد کےلئے چھ کروڑ70لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاروں نے جنوبی ایشیا کے دوسرے ملکوں کی نسبت پاکستان میں رواں مالی سال برآمدات، درآمدات اور راہداری تجارت پر حکومتی قواعد و ضوابط کی پاسداری کے حوالے سے 50 کروڑ ڈالر سے زائد لگائے۔

مزید پڑھیں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری