ترکی کی ایران پر عائد ظالمانہ امریکی پابندیوں کی شدید مخالفت


ترکی کی ایران پر عائد ظالمانہ امریکی پابندیوں کی شدید مخالفت

ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود امریکہ اپنے ظالمانہ رویہ سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں اور مسلسل اپنی بے رحمانہ پابندیوں میں اضافہ کیئے جارہا ہے: مصطفیٰ سینٹوپ

تسنیم نیوز ایجنسی: ترک پارلیمنٹ کے اسپکیر مصطفیٰ سینٹوپ نے امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی ظالمانہ پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود امریکہ اپنے ظالمانہ رویہ سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہے اور مسلسل اپنی بے رحمانہ پابندیوں میں اضافہ کیئے جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے  ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔

مصطفیٰ سینٹوپ کا کہنا تھا کہ ہم ان امریکی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور میں نے اس بات کو تمام بین الاقوامی اداروں پر صراحت کے ساتھ واضح کیا ہے۔ 

انہوں نے ایران اور ترکی کے مابین تمام شعبہ ہائی زندگی میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر زور دیا۔

ایرانی پارلمینٹ کے اسپیکر قالیباف نے بھی ایران اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری