پاکستان میں سیاحت کے فروغ کےلئے کمیٹی تشکیل، سمندرپار پاکستانی بھی اہم حصہ


پاکستان میں سیاحت کے فروغ کےلئے کمیٹی تشکیل، سمندرپار پاکستانی بھی اہم حصہ

وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دے دی ، کمیٹی قومی سیاحتی اسٹرٹیجی پر عمل کا جائزہ لےگی، معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سیاحتی استعداد کو مکمل بروئے کار لانے پربڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطح نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دے دی۔

کمیٹی قومی سیاحتی اسٹرٹیجی پر عمل کا جائزہ لےگی اور صوبائی و علاقائی سطح پر مختلف اقدامات کوقومی اسٹرٹیجی اور ایکشن پلان سے ہم آہنگ کرےگی جبکہ کنوینر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی فرد کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائےسیاحت وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل درآمد اور اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لے گی جبکہ سیاحتی مقامات کی جیو میپنگ، سہولتیں، پراڈکٹس اورسروسز کا جائزہ بھی کمیٹی کی ذمےداری ہوگا۔

معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، کمیٹی میں صنعت وپیداوار ، داخلہ، دفاع، مواصلات، ہوا بازی کے سیکریٹری یا نمائندے، مذہبی امور ،ماحولیاتی تبدیلی کے سیکرٹری صاحبان یا ان نمائندے شامل ہوں گے۔

تمام چیف سیکرٹری یاایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین متروکہ املاک بورڈکمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی بھی ارکان میں شامل ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری