پاکستان بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا رجحان جاری، تین شہری جاں بحق


پاکستان بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا رجحان جاری، تین شہری جاں بحق

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کرونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے 24 ہزار 724 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں کرونا  ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ 8 ہزار 379 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا  کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 955 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا کیسز کے 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 536 کرونا  متاثرین سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور  کرونا  کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 46 رہ گئی ہے۔

سندھ میں کرونا  کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 675 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 533، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 862، بلوچستان میں 13 ہزار 401، اسلام آباد میں 15 ہزار 862، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 389 اور گلگت میں 3 ہزار 164 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کرونا  وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 215 اور سندھ میں 2 ہزار 440 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 74 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا  مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا  کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری