پاکستان ریلوے کا تمام ٹرینوں کے اے سی کلاس کرایوں میں کمی کا اعلان


پاکستان ریلوے کا تمام ٹرینوں کے اے سی کلاس کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان ریلوے نے 21ستمبر سے تمام ٹرینوں کے اے سی بزنس کلاس کے کرایوں میں 10فیصد اوراے سی سٹینڈرڈ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا فیصلہ کیاہے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ان فیصلوں کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پیر سے تمام ٹرینوں کے ساتھ ڈائنگ کاریں لگا رہے ہیں جوکہ کرونا خدشات کے باعث معطل کی گئیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے مزید متحرک، فعال اور آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے اپنی کارگو سروس کو بہتر کرنے جارہا ہے جس کے تحت سامان اب صرف ریلوے اسٹیشن پر ہی بک نہیں ہوگا بلکہ اس کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ ترسیل کے اصول کے تحت صارفین کو گھر تک ڈیلیوری کی سہولت دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے گندم اور چینی کی ترسیل کی بھرپور تیاری رکھتاہے۔

ریلو ے میں یہ کام 72 سالوں میں پہلی بار ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ریلوے کا منی ہیڈکوارٹرز بنایا جارہا ہے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہو رمیں تعینات افسروں کو کراچی تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ آپریشنل سسٹم کا حصہ بن سکیں۔

شہباز شریف نے حکومت کو کامیابی کا گر بتا دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

ایک سوال کےجواب میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدا حمد نے کہا کہ ریلوےمیں ایم ایل ون کاشدت سےانتظارہے 20 ستمبر تک ایم ایل ون کا ٹینڈر ہو جائے گا ایک سےدوروز تک ایم ایل ون کی پبلسٹی بھی شروع ہوجائےگی کیونکہ ایم ایل ون وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا گیم چینچرثابت ہوگا۔

اس سے حادثوں سے جان چھوٹ جائے گی، روڈ سے رش کم ہوگا اور ساری ٹریفک ٹریک پر منتقل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہورہی ہیں کیونکہ کراچی، کوٹری، حیدرآباد ریلوے سٹیشن پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری