عراق | بصرہ آپریشن کے پانچویں مرحلے کا آغاز
عراق کےصوبہ بصرہ میں دہشت گردی کے خلاف وعد الصادق نامی آپریشن کے پانچویں مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عراقی بارڈر گارڈ کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل « خلف لفته البدران» کا کہنا ہے کہ « ام طیحه» و « الرمیله» میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
البدران نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن کے ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران منشیات، مسلح حملوں اور قبائلی عوام کے قتل عام میں ملوث متعدد شرپسند گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 18 مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔
عوامی رضاکار فورسز نے ملک کے شمال اور مغرب میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری مقدارمیں گولہ بارود کے علاوہ بڑی تعداد میں بم اور میزائل اپنے تحویل میں لیا ہے۔
صوبہ انبار میں الحشد الشعبی کے کمانڈر، قاسم مصلح نے بتایا کہ پیر کی شب، سرچ آپریشن کے دوران داعش کے تین ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی اور داعش کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے سےجدید جنگی سامان اور متعدد گاڑیوں کے نمبر پلیٹیں اور شناختی دستاویزات ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران کئی دستی بم، خودکش جیکٹس اور بڑی مقدار میں ایندھن بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
مصلح کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 130 راکٹ لانچربھی تحویل میں لئے گئے ہیں