ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو عالمی چیمپئن فار نیچر قرار دیا
عالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے پاکستان کو عالمی چیمپئن فار نیچر قرار دیا گیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا۔
اعزاز کی وصولی کے لیے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔
ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے، پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا وائرس کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کے دوران حکومت پاکستان نے درخت لگانے کے لئے ہزاروں ملازمتیں دیں۔ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹک بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔
معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین سلیم کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ اعزاز کلین گرین پاکستان اور وزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت ملا۔
عمران خان کے ساتھ مل کرسرسبز پاکستان اور ڈیم کی تعمیر مہم میں کلیدی کردار ادا کریں گے، راجہ ناصرعباس