عراق میں داعش کےخلاف کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنےامریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عراق کے صوبہ الانبار میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ شیران نامی جزیرے میں غیرملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کو ایک سرنگ میں نشانہ بنایا گیا، تکفیری دہشت گرد ملک میں کسی بڑی کارروائی کا منصوبہ تیار کرچکے تھے۔
داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں غیرملکی اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری طرف عراقی سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبے کرکوک اور نینوا میں دو داعشی دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔
عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان، یحییٰ رسول نے بتایا کہ فورسز نے کرکوک اور نینوا میں داعش کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک دہشت گرد خودکش حملے کی تیاری کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ صلاح الدین میں بھی داعش کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔