اس وقت پاکستانیوں کے ہاتھوں میں ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سریلانکا اور بھوٹان جیسے ممالک بھی ہم سے آگے نکل گئے ہیں، ملک ترقی کے بجائے پسماندہ ہوتا جارہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان میں جو نظام مسلط ہے اس کی وجہ سے 22کروڑ عوام رو رہے ہیں،پوری قوم اس وقت مایوسی سے دوچار ہے ،ہر کوئی مہنگائی کارونا رو رہا ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بچے اور بچیاں محفوظ نہیں ہیں ، اس وقت پاکستان میں جو نظام مسلط ہے اس کی وجہ سے 22کروڑ عوام رو رہے ہیں،پوری قوم اس وقت مایوسی سے دوچار ہے،ہر کوئی مہنگائی کارونا رو رہا ہے، بجلی کے بل، سکول کی فیسیں ادا کرنے کیلئے لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھوٹان، سری لنکا بھی ہم سے آگے نکل گئے ہیں،اس وقت پاکستانیوں کے ہاتھوں میں ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں
انہوں نے کہاکہ لاکھوں پاکستانی بے روزگار ہو چکے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے؟،غریب آدمی ہسپتال جائے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ انسان سانپ سے نہیں ڈرتا جتنا تھانیدار سے ڈرتا ہے ،نوجوان ڈگریوں کو جلانے پر مجبور ہیں، سوال ہے کہ تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟،پاکستان کو اس وقت بھارت سے زیادہ ان ٹھگوں سے خطرہ ہے۔