مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان


مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان

مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دیے گئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم پورا ہونے پر 16 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی علماء کمیٹی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عادل خان کی شہادت کو نہیں بھول سکتے۔

قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوئی ٹھوس اقدمات نظر نہیں آرہے،عرصہ دراز سے درجنوں علماء کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی لیکن کسی ایک عالم کے قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

وفاقی و صوبائی حکومت مولانا عادل خان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اپنی کارروائیاں تیز کرے،ملک کے ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک عظیم شخصیت کھوئی ہے ،پر امن احتجاج ہمارا قانونی اور جمہوری حق ہے، مولانا عادل خان کی قتل کو 48 گھنٹے پورے ہو چکے ہیں لیکن اب تک قاتلوں کئی گرفتاری کے لئے کوئی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔

تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور مذہبی جماعتوں کے قائدین،اہل مدارس اور تنظیمات کے قائدین سے مشاورت کے بعد علماء کمیٹی نے طے کیا ہے کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں پر امن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری