شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے مابین جھڑپ
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں دو شرپسند مارے گئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر میر علی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں علیم خان خوشحالی گروپ کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں نے میر علی میں کل ایک رہائشی ملک رئیس کوقتل کیا تھا، مارے گئے دہشت گرد مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
مزید پڑھیں