عید میلاد النبیؐ کا جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کرنیکا فیصلہ


پاکستان بھرمیں عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری، جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کرنیکا فیصلہ

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

 میلادکمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع ہو گئے ہیں صوبائی دارلحکومتوں میں جشن عید میلاد البنی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 رواں سال جلوسوں کے لئے کروناکے باعث ایس او پیز جاری کیا گیا ہے جس کے باعث جلوسوں میں شرکت کرنے والوں کے لئے ماسک پہنا لازمی ہو گا۔

کے مختلف مساجدوں کی سجاوٹ کا کام بھی شروع کردیاگیاہے میلاد جلوس کے لئے سیکورٹی پلان بھی تیار کرنا شروع کیا گیا ہے جبکہ ملک بھرکے  مختلف اضلاع میں میلاد جلوسوں کے لئے سیکورٹی رپورٹ طلب کی گئی ہے عید میلاد النبی کے سلسلے میں لنگر پکوانے کے لئے بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔