پاکستان؛ بھارتی جاسوس کو اپیل کا حق دینے کا بل منظور


پاکستان؛ بھارتی جاسوس کو اپیل کا حق دینے کا بل منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظورکر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس، نیب ترمیمی بل 2019اور ججزکی رٹائرمنٹ سے متعلق بل سمیت دیگر بلوں پر بحث ہوئی۔

قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظورکر لیا جب کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی بل کی مخالفت، بل کے حق میں 8جبکہ مخالفت میں 5ووٹ آئے۔

وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کلبھوشن کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، آرڈیننس نہ لاتے تو پاکستان پر توہین عدالت کے جرم میں پابندیاں عائد ہوسکتی تھیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری