ایران| کرونا کیسز اور اموات میں اضافہ/ مزید 5 ہزار 814 افراد متاثر


اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 335 مریض انتقال کرگئے۔

ڈاکٹرسیما لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 814 افراد کرونا وائرس کے شکار ہوئے، جن میں سے 2 ہزار 169 افراد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 5 لاکھ 62 ہزار 705 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں سے 4 لاکھ 50 ہزار 891 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکرگھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4 ہزار 952 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرسیما لاری نے مزید کہا کہ اب تک 46 لاکھ 89 ہزار 118 افراد کا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر لاری نے کہا ہے کہ صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں حالات تشویشناک ہیں اور کرونا وائرس کے کیسز میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے۔