ایرانی وزارت خارجہ کی شام جنگ بندی پر ظریف - کری رابطے کی تردید
وزارت خارجہ کے ترجمان نے شامی جنگ بندی کے موضوع پر ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی خبروں کو رد کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکی امور خارجہ کے درمیان شام میں جنگ بندی پر رابطوں سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان خطے کے مسائل پر کوئی تعاون اور ہم آہنگی نہیں پائی جاتی ہے لہٰذا اس قسم کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔