یمن بحران کے بارے میں ایران کو امریکہ کی جانب سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے


یمن بحران کے بارے میں ایران کو امریکہ کی جانب سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے

ایرانی وزارت خارجہ نے یمن بحران کے بارے میں امریکہ کی جانب سے کسی بھی طرح کے پیغام کے موصول ہونے کی تردید کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان بھرام قاسمی نے بعض ذرائع ابلاغ میں یمن بحران کے بارے میں امریکہ کی جانب سے  پیغام موصول ہونے پر مبنی شائع شدہ خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو یمن بحران سے متعلق تیسرے فریق کے ساتھ بات کرنے کے سلسلے میں کسی طرح کا پیغام  موصول نہیں کیا ہے لہذا ہم اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری