ایرانی مسلح افواج کا بندرعباس میں 500 بحری جہازوں کی موجودگی میں پریڈ کا آغاز/ تصویری رپورٹ
ایرانی مسلح افواج نے بندر عباس اور تہران میں بیک وقت پریڈ کا آغاز کیا ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کچھ دیر پہلے بندر عباس میں 500 بحری جہازوں، آبدوزوں لڑاکا طیاروں اور مسلح افواج کے ہیلی کاپٹروں کی موجودگی میں پریڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج نے پہلی بار تہران اور بندر عباس میں بیک وقت بڑے پیمانے پر پریڈ کا آغاز کیا ہے۔
یہ پریڈ سپاہ پاسداران کے کمان میں کہ جس میں ایرانی بری، فضائی اور بحری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے خصوصی دستے (پولیس) اور بسیج فورسز کے علاوہ مقامی لوگوں کی موجودگی میں منعقد ہورہی ہے۔
اس فوجی پریڈ کی تقریب میں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام بشمول خاتم الانبیا ﷺ مرکزی ہیڈ کوارٹر کے جنرل غلام علی رشید، مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب عامر موسوی، ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری، بحری فوج کے کور کمانڈر جنرل علی فدوی، ایئر فورس کے کمانڈر امیر شاہ صفی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سیاری، بری فوج کے کمانڈر کے نائب امیر حیدری اور اس ملک کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔