عراقی سکیورٹی فورسز کی موصل کی جانب تیز رفتار پیشقدمی/ ابتدائی گھنٹوں میں کئی دیہات کی آزادی
عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کرتے ہی دہشت گرد گروہ داعش سے کئی دیہات آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جبکہ عراقی فورسز کی حیران کن پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کی موصل کی جانب تیز رفتار پیشقدمی کئی جانب سے جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی فورسز نے القیاره بیس اور موصل شہر کے جنوبی محور سے الشوره علاقے کی طرف پیشقدمی کی ہے۔
اس علاقہ کو موصل کے جنوب میں داعشیوں کا سب سے اہم دفاعی لائن تصور کیا جاتا ہے۔
عراقی فورسز نے موصل کے مشرق میں 5 دیہات کو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے اور بلاوات کے دہاتوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب، ایک سکیورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ کرد پیشمرگ فورسز نے الخازر کے علاقے میں 8 دہاتوں کو داعش سے آزاد کروایا ہے۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے آج صبح (پیر 17 اکتوبر) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔